28 ستمبر 2012 - 20:30

پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں کےمقاصد کی حمایت کرتا ہے لیکن ان حملوں کے طریقہ کار سے اختلاف ہے۔

ابنا: سی آئی کی جانب سے پاک افغان سرحد کی نگرانی کیلیے استعمال کیے جانے والے ریموٹ کنٹرول ڈرون پاکستانی حدود میں عسکریت پسندوں پر بمباری کرنے کے باعث عوام میں غیر مقبول ہیں اور انہں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان  کو ڈرون حملوں کے مقاصد سے نہیں بلکہ ان حملوں کی حکمت عملی سے اختلاف  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کیلیے جائز اور قانونی طریقے استعمال کرنے ہوں گے، اس طرح پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون طیاروں سے حملے غیر قانونی ہیں۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حدود میں امریکی ڈورون حملوں کی بمباری کا مطلب پاکستان کیخلاف جنگ ہے جو اس پر مسلط کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عسکریت پسندوں کخلاف عوامی رائے عامہ کے ذریعے جنگ جیت سکتی ہے لیکن امریکی مداخلت اس میں رکاوٹ ہے۔...../169